تازہ تر ین

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو میں سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی اور سٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نےشاہ سلمان بن عبدالعزیزاور عوام کے لئے تہنیتی پیغام بھی دیااور دورہ سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پرسعودی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کی خواہش ظاہر کی،انہوں نے شہباز شریف کے دورے کے دوران ہم آہنگی پر مزید پیشرفت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain