Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
    • بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
    • 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
    • بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
    • شرقپور شریف:گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ
    • بینکاک:وزارت خزانہ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسل سٹی بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • برطانیہ کی اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے سفرسے گریز کی ہدایت
    • مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال جوہری تنازع انسانیت کیلئے خطرات
    • سمارٹ فون چھوڑنے کے روزمرہ زندگی میں حیرت انگیز فوائد
    • زبانی کلامی کسی کو آف لوڈ نہیں کیا جاسکے گا، ایف آئی اے امیگریشن کا نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن، 6فوڈ یونٹس بند، بھاری جرمانے
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین’انکے اہلخانہ کی ملاقات
    • واپس لینے کی بنیاد پر راولپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیس ٹرانسفر کرنیکی درخواست خارج
    • لاہور:ایک شخص سائیکل پر مچھلیاں فروخت کررہا ہے۔
    • لائبہ خودکشی کیس’ ملزم نے دھوکا دہی کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عظمی خان کو دل کی ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
    • اینگرو فرٹیلائزر پنجاب میں گاڑیوں کی دھواں جانچ مہم میں معاون
    • غیراستعمال شدہ کیپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل’ نیپرا کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 17 نومبر کی مہلت
    • مناواں میںسڑک کراس کرتی خاتون گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
    • رشتہ ٹوٹنے پر ملزم کی جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدترین معاشی تفریق کو اب بے مثال مساوات میں بدلنا ہوگا، سی ایم پنجاب مریم نواز

    By Khabrain Newsفروری 21, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس   میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کے لئے پلان فوری طلب کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیوریج کے سسٹم میں بہتری کے لئے سیوریج بائی پاس بنائے جائیں گے اور ڈسپوزل سٹیشن بھی قائم ہوں گے۔ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ واٹر سٹوریج ٹینک میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصدکے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔  صاف پانی میں سیوریج لائن کے مکس ہونے کی شکایات کے ازالے کے لئے پینے کے صاف پانی کی لائن کو مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔ ہر صوبائی حلقے میں 30،30 کلو میٹر روڈز کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے 15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔ سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔ سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔ دوسری جانب  مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی انصاف کے عالمی دن پر  مریم نواز نے  پیغام میں کہا ہے کہ ہر مہذب معاشرے کی بنیاد ہی سماجی انصاف اور مساوات ہے۔ نبی کریم حضرت محمدﷺ نے دور نبوی میں سماجی انصاف کی بہترین مثال قائم کی۔ سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ امیر غریب کی بڑھتی خلیج سے معاشرتی اور سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ بدترین معاشی تفریق کو اب بے مثال مساوات میں بدلنا ہوگا۔ محروم طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پالیسی بنانا ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.