کراچی (این این آئی) اینگرو فرٹیلائزرز نے
حکومتِ پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کی لازمی اخراجی جانچ کے حوالے سے شروع کی گئی عوامی آگاہی مہم میں معاونت کی ہے۔ مہم کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی، ہوا کے معیار میں بہتری اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے شہریوں میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔ مہم کے تحت گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کی اخراجی جانچ کرانے اور مقررہ ماحولیاتی معیار پر پورا اترنے کی صورت میں تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز لاہور سے کیا گیا ہے، جہاں پٹرول اور ڈیزل انجن والی تمام گاڑیوں کے لیے 15 اکتوبر 2026ء تک اخراجی جانچ اور تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے مطابق یہ اقدام کمپنی کے ”تھرائیو” فریم ورک سے ہم آہنگ ہے، جو صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فریم ورک میں توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور اخراج کی نگرانی کو اہمیت حاصل ہے۔ کمپنی اپنے صنعتی امور میں ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ قومی سطح پر ماحول دوست اقدامات میں بھی معاونت کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی بروقت اخراجی جانچ اور تصدیق سے صاف ہوا کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔ پائیدار ماحول کا قیام مشترکہ ذمہ داری ہے اور شہری اپنی گاڑیوں کو مقررہ ماحولیاتی معیار کے مطابق رکھ کر موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی تشکیل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
- اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
- جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
- کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
- لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
- 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
- نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
- لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
- لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
- پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
- آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
- دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
- مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
- لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
- سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
- اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
- بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
- 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
- بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
