کراچی (این این آئی) مٹھی میں کوئلے سے بجلی
پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثے کے نتیجے میں جھلسنے والے دو محنت کشوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی محنت کشوں کی شناخت جے کمار اور صحبت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ جے کمار کا 91 فیصد سے زائد جبکہ صحبت خان کا 75 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ دونوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جے کمار کے والد اشوک کے مطابق ان کا بیٹا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں کام کرتا ہے اور ایک بچی کا باپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے کمار دوسری مرتبہ کمپنی میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔ اشوک نے بتایا کہ وہ سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں فراہم کیے جانے والے علاج سے مطمئن ہیں اور کمپنی کی جانب سے متعدد افراد ان سے بات چیت کے لیے آ رہے ہیں، تاہم ان کی اولین ترجیح بیٹے کی جان بچانا ہے، جس کے بعد وہ کمپنی انتظامیہ سے بات کریں گے۔ زخمی محنت کشوں کی جان بچانے کے لیے علاج جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات اور کمپنی انتظامیہ کی ذمہ داری کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
بریکنگ نیوز
- چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
- گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
- حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
- نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
- سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
- میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
- ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
- تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
- گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
- لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
- انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
- جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
- حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
- گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
