لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کیخلاف اعلی عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ مشترکہ جنرل ہائوس اجلاس میں ایمرجنسی کے اقدام کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ جب تک عدلیہ اور آئین بحال نہیں ہوتے، وکلا کی جدوجہد جاری رہے گی، وزیراعظم اور آصف علی زرداری بھی کٹھ پتلی ہیں حالات بہتر نہیں ہوں گے، حامد خان نے سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے، انہوں نے بتایا کہ وکلا ایکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف اعلی عدالتوں سے رجوع کریں گی، قانون دان رائے محمد علی نے کہا کہ 2009 میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی تھا تو آج بھی ایسا اقدام آئین کے مطابق نہیں ہوسکتا۔ اجلاس کے بعد وکلا نے لاہور ہائیکورٹ سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی، مال روڈ اور جی پی او چوک پر ریلی کے دوران پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم بھی ہوا، پولیس نے راستہ بند ہونے سے روکنے کے لیے وکلا کو آگے بڑھنے سے روکا۔ اجلاس میں صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
- رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
- سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
- چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
- سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
- راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
- کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
- گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
- قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
- حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
- اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
- معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
- اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
- پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
- پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
- ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
- برازیلی افواج کے وفد کی نیول ‘ ایئر چیفس سے ملاقاتیں’ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
