لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، جیب تراشی، موٹر سائیکل چوری، قتل، اقدامِ قتل، اغواء اور دیگر جرائم کے ایک لاکھ 52 ہزار 195 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہری اربوں روپے کی نقدی، زیورات، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 34 ہزار 660 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ماڈل ٹائون میں 30 ہزار 121، صدر میں 28 ہزار 187، سٹی میں 25 ہزار 990، اقبال ٹائون میں 19 ہزار 650 اور سول لائنز ڈویژن میں 13 ہزار 587 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں 203 افراد قتل اور اقدامِ قتل کے 353 مقدمات درج ہوئے۔ جیب تراشی کے 16 ہزار 680، نقب زنی کے ایک ہزار 472، راہزنی کے 953، موٹر سائیکل چوری کے 3 ہزار 996، موٹر سائیکل چھیننے کے 120، موبائل فون چھیننے کے 221 اور کار چوری کے 42 مقدمات بھی رپورٹ ہوئے۔ اغوائ، جنسی جرائم اور دیگر سنگین مقدمات بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ بنے۔ تاہم بعض اعدادو شمار، خصوصاً اغواء برائے تاوان کے 39 ہزار 624 مقدمات، کی مزید تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سنگین جرائم میں 40 سے 60 فیصد تک کمی آئی ہے، جبکہ قتل اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی کے دعوئوں کے ساتھ گرفتاریوں، برآمدگی، چالان اور مقدمات کے حتمی نتائج کی تفصیلات بھی جاری کی جانی چاہئیں تاکہ پولیس کی کارکردگی کا موثر جائزہ لیا جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
- گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
- حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
- نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
- سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
- میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
- ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
- تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
- گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
- لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
- انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
- جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
- حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
- گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
