Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (وسیم بابر سے ) اینٹی کرپشن ملتان میں اربوں روپے مالیت کے مبینہ میگا کرپشن سکینڈلز طویل عرصے سے التواء کا شکار ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی کارروائیاں زیادہ تر چھوٹے ملازمین تک محدود ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، نشتر ٹو، ضلع کونسل، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میں پیش نہ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان میں گزشتہ کئی سال سے زیرِ التواء میگا سکینڈلز میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے چار مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں محکمہ صوبائی ہائی ویز کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے لینڈ ایکوزیشن کی مد میں بوگس ادائیگیوں اور فرضی بلوں کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے۔ ان مقدمات میں متعلقہ افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے الزامات ہیں، نشتر ٹو میں پرچیز آفیسر سمیت دیگر افراد کے حوالے سے ایک ارب 25 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان معاملات میں سکیورٹی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے اور طبی آلات و مشینری کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے الزامات شامل ہیں۔ضلع کونسل ملتان میں گزشتہ 5 سال کے دوران مبینہ جعلی کوٹیشنز، من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے اور سیلابی صورتحال کے دوران استعمال ہونے والی مشینری کے میٹرز اور لاگ بکس میں ڈیزل و پٹرول کے مبینہ جعلی اندراجات کے ذریعے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملات بھی زیرِ بحث ہیں۔اسی طرح ایم ڈی اے ملتان کے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر، مبینہ طور پر من پسند افراد کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل عمارتوں کی سرپرستی اور فیسوں کی مد میں مبینہ مالی خرد برد سے متعلق کیسز بھی تفتیش کے منتظر ہیں۔پی ایچ اے ملتان میں پبلسٹی بورڈز اور فیول کی مد میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آئے، جبکہ لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن میں کتے مار مہم کے حوالے سے ایک ارب روپے کی مبینہ بوگس ادائیگیوں کا معاملہ بھی اینٹی کرپشن کو کمشنر ملتان نے ریفرنس بھجوایا ۔مذکورہ معاملے میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز پر مبینہ طور پر جعلی ادائیگیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن ملتان میں کمرشل دکانوں کی نیلامی، اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر، لائٹس برانچ میں فیول کے اخراجات اور قومی تقریبات کے دوران مٹھائیوں اور پینا فلیکس کی خریداری کے معاملات میں بھی سرکاری خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔محکمہ پھاٹا ملتان میں کمرشلائزیشن کی مد میں تقریباً 24 ارب روپے کی ریکوری اور سابق افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات سے متعلق معاملات بھی توجہ طلب ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ اوقاف، ایکسائز، انہار سمیت دیگر سرکاری محکموں کے کیسز بھی زیرِ التواء بتائے جاتے ہیں، جن میں بعض معاملات کو 10 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحقیقات مکمل نہ ہونے کی شکایات ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر چھوٹے ملازمین کے خلاف فوری کارروائیاں ممکن ہیں تو اربوں روپے کے مالی اسکینڈلز میں ملوث عناصر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان میں زیرِ التواء میگا اسکینڈلز کی تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق چالان جلد عدالتوں میں بھجوائے جائیں۔دوسری جانب اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بعض میگا اسکینڈلز کی تحقیقات میں قانونی پیچیدگیاں اور حکمِ امتناعی جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرِ التواء میگا اسکینڈلز کی تفتیش جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    میگا سکینڈلز

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی

      گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

      بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.