راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کارروائی، لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے شادی پر آئی 8سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کو گرفتار کرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، صادق آباد پولیس نے واقعہ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
