راولپنڈی(سٹی رپورٹر)جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میرے بھتیجے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،لڑکوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
