چکوال (بیورو رپورٹ)محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ،جب سے محکمہ جنگلات کو فور س کا درجہ دیا گیا ہے اس سے تفویض ہونے والی مزید ذمہ داریوں کی وجہ سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی بھی واضح ہو کر سامنے آ رہی ہے ،ضلع چکوال میں لکڑی کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلع میں جدید ترین کیمرے نصب کیے جائینگے جن سے ضلع بھر کی نقل و حمل سیکرٹری جنگلات آفس لاہور مانیٹرنگ کرے گا،نئے ڈی ایف او چکوال نے جب سے چارج سنبھالا ہے انہوں نے لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کیلئے لکڑی ذخیرہ کرنے کے کئی پوائنٹس کو سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے عائد کیے ہیں ، ان اقدامات سے لکڑی کی بے جا کٹائی اور سمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی
