مری(نمائندہ خبریں)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں گورنر راج کے اقدام کو آئین پاکستان اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے منتخب جمہوری حکومت کی بحالی اور گورنر راج کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین و جمہوریت کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے وکلا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
