Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (عرفان چوہان سے)ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز کے ایک ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن اور اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت نیب اور ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز کو درخواستیں دے دی ہیں۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ افسر نے مبینہ کرپشن کے ذریعے کروڑوں روپے کے جو اثاثے بنائے ہیں، ان کی تحقیقات کی جائیں اور اثاثے نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آفس میں تعینات مستحسن خان نے نیب اسلام آباد کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فرخ حنیف ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر میڈم صائمہ شاہ کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، جبکہ وہ خود بھی 2021 سے چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ اور ریجنل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فرائض انجام دینے کے ساتھ فرخ حنیف کے گھر پر بھی کام کرتے رہے۔ بعد ازاں نعمان بشیر، جو اس وقت ڈی اے ڈی راولپنڈی تعینات تھے، کے ساتھ فرخ حنیف کے کسی ذاتی اختلاف کی وجہ سے انہیں ڈائریکٹر آفس سے نکلوا کر اپنے گھر کا مستقل ملازم بنا لیا گیا، جبکہ دوسری جانب چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ میں ان کی حاضری بھی لگتی رہی پھر 2025 میں جب میجر جنرل جواد احمد ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز تعینات ہوئے تو فرخ حنیف نے ان کے خوف سے انہیں اپنے ساتھ ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کے نائب قاصد کی ڈیوٹی پر لگوا دیا۔ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کے پاس پہلے ہی تین نائب قاصد کام کر رہے تھے، تاہم انہیں بھی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کے اسٹاف میں شامل کروا لیا گیا، جبکہ وہ مبینہ طور پر فرخ حنیف کے ذاتی ملازم کے طور پر ان کے گھر پر بھی کام کرتے رہے۔اسٹور انچارج ہارون بھی فرخ حنیف کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہیں جو کہ بہت کرپٹ انسان ہے اور دونوں مل کر محکمے کو مالی طور پر لوٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے تو مبینہ کرپشن کے بارے میں حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق فرخ حنیف نے گاڑیاں، بینک بیلنس اور کوٹھیاں اپنے رشتہ داروں کے نام پر رکھی ہوئی ہیں، لہذا انکوائری کرکے معلوم کیا جائے کہ ان کے پاس اتنا سرمایہ کہاں سے آیا۔ فرخ حنیف کی عیاشیوں کے لیے تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے دورے کرتے ہیں، ان سے پوچھا جائے اتنی عیاشوں کے لیے اتنا پیسہ کہاں سے لاتے ہیں اور ان کے اخراجات کے ذرائع کی بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ درخواست گزار کے مطابق ممکنہ طور پر ان اخراجات کے حوالے سے یہ موقف اختیار کیا جا سکتا ہے کہ ان کا چھوٹا بھائی بیرون ملک مقیم ہے اور اخراجات برداشت کرتا ہے، تاہم ان کے بقول حقیقت یہ ہے کہ ان کا بھائی بھی فرخ حنیف سے سخت نالاں ہے۔مستحسن خان نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا ہے کہ جب فہیم ظفر، جو اس وقت موجودہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن ہیں، ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن تعینات تھے تو انہوں نے فرخ حنیف کو مبینہ کرپشن اور غلط حرکات کی وجہ سے ڈائریکٹر آفس راولپنڈی سے واپس چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ بھیج دیا تھا۔ بعد ازاں خورشید خان، سابق ایڈیشنل ڈی جی، کی سفارش پر فرخ حنیف کو دوبارہ ہیڈ کوارٹر بلوا لیا گیا۔ درخواست کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈی جی رانا منظور نے بھی فرخ حنیف کو اپنے ساتھ بطور پی اے/اے پی ایس کام کرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ بھیجنے کے احکامات جاری کیے، تاہم فرخ حنیف نے مبینہ طور پر سابق ایڈیشنل ڈی جی کے ذریعے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سے سفارش کروا کر یہ احکامات رکوا لیے اور اپنی ڈیوٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کے ساتھ بطور پی اے/اے پی ایس لگوا لی۔درخواست گزار کے مطابق فرخ حنیف نے اے پی ایس کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن کا حکم نامہ بھی مزید دو سال کے لیے تجدید کروا لیا، حالانکہ ان کے بقول وہ اس تعیناتی کے اہل نہیں تھے۔ درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کلریکل کیڈر میں آنے والا یو ڈی سی کس طرح بی ایس-16 کی اے پی ایس کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن کے ذریعے کام کر سکتا ہے۔ مستحسن خان کے مطابق فرخ حنیف پہلی مرتبہ اے پی ایس کی حیثیت سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ہوئے تو اسی دوران انہیں اپنے سابقہ عہدے پر ترقی بھی مل گئی، تاہم اس کے باوجود وہ اے پی ایس کی سیٹ پر برقرار رہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈیپوٹیشن کے دوران اپنے سابقہ عہدے یا سکیل میں ترقی ملنے کی صورت میں متعلقہ ملازم کو ڈیپوٹیشن والی سیٹ چھوڑنی پڑتی ہے، لیکن فرخ حنیف تاحال اے پی ایس کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس عمل سے محکمے کو مالی نقصان پہنچا ہے، لہذا فرخ حنیف کے خلاف انکوائری کرکے مبینہ نقصان کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق رقم کی ریکوری کی جائے۔مستحسن خان نے مزید کہا ہے کہ فرخ حنیف مذکورہ سیٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، حالانکہ ان کے بقول چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ میں ان کے لیے بہتر مستقبل کے مواقع موجود ہیں اور ہیڈ کوارٹر میں بھی متعدد افسران ان سے خوش نہیں ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

      بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول

      محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.