لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ
نے غیر استعمال شدہ کپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نیپرا کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئ17 نومبر تک مہلت دے دی۔ شہری اشبا کامران نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ حکومت غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی قیمت صارفین سے وصول کر رہی ہے ،حکومت نے بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کئے ،مقامی انویسٹرز کو ڈالرز کے تناسب سے قومی گریڈ سے ادائیگی غیر آئینی ہے ،سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر فیصلہ کیا، استدعا ہے کہ عدالت سسٹم میں آنیوالی بجلی کے تحت ادائیگیوں کا حکم دے۔ عدالت حکومت کو آئی پی پیز سے اضافی وصول کئے گئے کھربوں روپے واپس لینے کا حکم دے عدالت ملوث نیپرا سمیت دیگر حکام کے احتساب کا حکم دے ۔
