ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی (ﷺ) کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دن میں دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے دورانیے میں نصف شب سے لے کر نماز فجر تک جبکہ دوسرا دورانیہ بعد نماز ظہر سے لے کر نماز عشاء تک ہوگا۔
خواتین کے لیے پہلا دورانیہ بعد نماز فجر سے لے کر ظہر سے پہلے تک اور دوسرا دورانیہ نماز عشاء سے لے کر نصف شب تک ہو گا۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوقات کی بکنگ “اعتمرنا” ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آنے والے غیر ملکی عازمین کیلئے عمرہ سیزن کا اختتام 30 شوال اور انگریزی تاریخ کے مطابق 31 مئی کو ہوگا۔