سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شیعب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
وریندر سہواگ نے بھارتی ڈیجیٹل شو ‘ہوم آف ہیروز’ میں میزبان سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔
بھارتی ڈیجیٹل شو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی گئیں جس میں وریندر سہواگ کا کہنا تھاکہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپاکر بولنگ کے وقت بھاگتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا، وہ ہاتھ کو جھٹکا مارکر بولنگ کرواتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق شو کی یہ قسط 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔