لاہور: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس کوشاد باغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کوآج شام 6 بجے تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کو امتحانی مرکز جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو طالبہ کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے آئی جی پنجاب کو ہدایت جاری کی گئی۔
