تازہ تر ین

عمران خان کا پشاور صدر بازار کا دورہ، عوام میں گھل مل گئے

پشاور: (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور صدر بازار کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کئی دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، عمران خان آج سہ پہر کے وقت اچانک صدر بازار پہنچ گئے جہاں انہیں بازار کا دورہ کرایا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان،پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، مرادسعید،علی امین گنڈا پور بھی ساتھ تھے۔ عمران خان عام لوگوں میں گھل مل گئے۔
اس موقع پر ایک تاجر نے عمران خان پر پیسے بھی نچھاور کئے شاپنگ کیلئے آئی خواتین بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain