تازہ تر ین

پولیس کا کریک ڈاﺅن،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاریاں شروع

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے لانگ مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے گھروں اور تنظیمی دفاتر پر تابڑ توڑ چھاپے مارتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی صوبائی قیادت، رہنماوں، مقامی اور علاقائی عہدیداران کو گرفتار کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے میری رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain