تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند

لاہور : (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پرانا راوی پل ہیوی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے،جبکہ موٹروے پر بھی لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain