تازہ تر ین

اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے،روکا تو چوک چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل ہم کارکنوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے، ہماری پالیسی پر امن احتجاج ہے، ہم اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے.
شاہ محمود قریشی ںے کہا کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائےجائیں۔
بلاول بھٹو نےمارچ کیا ہماری حکومت نے کہیں کوئی کنٹینرکھڑا نہیں کیا، لیکن گزشتہ رات پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، چادر اور چار دیواری کا تودم پامال کیا گیا، اگر یہ صورتحال رہی تو ہر شہر ہر چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے توموجودہ جگہ سری نگرہائی وے بنےگا۔
انہوں نے کہا وکلا، ڈاکٹرز، انجینئیرز، ریٹائرڈ آفسران اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں، آپ کس کس کو گرفتار کریں گے؟ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں، ہم اپنی مارچ کو جاری کرے گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain