تازہ تر ین

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے شہید کانسٹیبل سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے پرویز الٰہی کے بیان کا ویڈیو کلپ لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان دن رات فرائض کی انجام دہی میں قربانیاں دیتے ہیں اور اپنے کم سن بچوں اور اہلِ خانہ کو چھوڑ کر جامِ شہادت نوش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید کے 5 کم سن بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے کے بجائے ان کی توہین اور شہید کو شہید ماننے سے ہی انکار کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیاپتہ اس کےگھرآنے والاچور ہے یاڈاکو،کون ہے ؟
ان کا کہنا تھاکہ گھرمیں بہن، بیٹی،بہو اوربیوی ہو تو کوئی دروازہ توڑکرآجائےتو وہ کیا سمجھے گا؟ وہ یہی سمجھےگاکہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتاہےوہ ہوااس کےساتھ۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain