تازہ تر ین

ڈالر کو بریک لگ گئی قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کی بڑی کمی

کراچی : (ویب ڈیسک) ڈالر کو بریک لگ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے ایک پیسے سستا ہوگیا، امریکی کرنسی میں کمی کے بعد ڈالر 200 کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 200 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان ہے ، سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 174 کی سطح پر پہنچ گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain