تازہ تر ین

ملک بھر میں کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 389روپے تک کمی کردی گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملک بھر میں کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 389 روپے تک کمی کردی گئی ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹفیکیشن کے مطابق قیمت کا اطلاق فوری ہوگا اور یہ قیمت 7 جولائی 2022 تک نافذالعمل رہیں گی۔
صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ سبسڈی والی گیس کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے۔ منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا ۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے کے تحت یوریا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain