تازہ تر ین

آبی مذاکرات: پاکستانی پانچ رکنی وفد اتوار کو بھارت جائے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں اتوار کو ہمسایہ ملک جائے گا۔
مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، آبی شعبے سے متلعق ایشوز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سیلابی پانی سے متعلق معلومات کی پیشگی معلومات فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں انڈس واٹرکمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی، پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگا، وفد یکم جون کو واپس پاکستان پہنچے گا۔
اس سے قبل مارچ میں پاکستان میں مذاکرات ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain