جکارتہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جنوبی کوریا نے جیت لیا، ملائیشیا کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جکارتہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔
ایونٹ میں بھارت تیسرے، جاپان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔
ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-8 سے ہراکر پانچویں پوزیشن حاصل کی، پاکستان کی جانب سے علی مبشرنے دو گول اسکورکیے۔
پہلے کوارٹر میں مبشر اور رضوان نے گول کیے، ہاف ٹائم پر مقابلہ دوصفر رہا، تیسرے کوارٹر میں مزید تین گول سے مقابلہ پانچ صفرہوگیا۔ مبشر علی نے میچ میں دوسرا گول کیا۔
اس کے علاوہ افراز ، عبدالشاہد اور عمر بھٹہ نے گول اسکور کیے۔ آخری کوارٹر میں اعجاز احمد اور غضنفر علی کے گول نے پاکستان کو 0-8 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے جاپان کو 0-1 سے شکست دی اور اس طرح بھارت نے تیسرے اور جاپان نے چوتھے نمبر پر ایونٹ کا اختتام کیا۔