تازہ تر ین

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر پٹرول پمپس پر رش لگ گیا تاہم وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کی اطلاعات پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہآج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اضافے کی کوئی سمری موصول ہوئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain