تازہ تر ین

کیوی کپتان ولیمسن کورونا کا شکار، انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

لندن : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ برطانیہ پر موجود کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے ان کی جگہ ٹام لیتھم مہمان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
کین ولیمسن میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب وہ 5 دن تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے، ولیمسن کی جگہ ہیمش ردرفورڈ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
ولیمسن کی عدم موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا، ٹیم کے ٹاپ فور ول ینگ، لیتھم، ولیمسن اور ڈیون کونوے لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے دوران کسی بھی اننگز میں 15 رنز بھی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain