تازہ تر ین

سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں، عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے چار ہزار ارب قرض کی واپسی کرنی ہے اور حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ سبسڈی دے سکے، ہم نے اپنی سیاست کو نہیں پاکستان کو بچانا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، جب معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری سیاست بھی مضبوط ہوگی، پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ ترقیاتی بجٹ سے چلتا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
احسن اقبال نے سابقہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے کارناموں کو دیکھیں، وہ
اپنی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی نہیں بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کر کے چھوڑا ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی بنیادوں پر حملہ آور ہیں اور ریاستی اداروں پرحملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ٹکراتا ہے وہ خود پاش پاش ہو جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain