تازہ تر ین

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا، سراج الحق

پشاور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اب نظام میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدے پر بیٹھ کر تجارت کرنا درست نہیں، نظام میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے اور مسائل کے ذمہ دار باہر والے نہیں بلکہ پاکستان میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جبکہ پشاور میں 40 روپے کی روٹی مل رہی ہے،غریب کدھر جائے گا۔ عالمی سروے کے مطابق پاکستان کی اشرافیہ مراعات لے رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہو گیا اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور عوام کس کی طرف دیکھیں گے۔ اب تو سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم عوام پر گرایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری اور نواز فیملی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا جبکہ پشاور میں 12 گرام کا نوالہ ایک روپے میں پڑے گا اور اس وقت پاکستان میں 8 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain