تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اتوار کی رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔
اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لٹر تھا، قوم اتوارکی رات 9 بجےملک گیر احتجاج کیلئے نکلے، اتوار کی رات 10بجے قوم سے مخاطب ہوں گا، یہ اب تک پٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، ڈیزل کی قیمت میں 115 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا، پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں پٹرول صرف 50 روپے بڑھا تھا۔ سیاسی جماعتوں کو بھی پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، پر امن احتجاج کرنا ہماراآئینی اورجمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے۔ آج بجلی 29 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی، آٹے کا تھیلا ہماری حکومت میں 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت 20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئی تھی، ہماری حکومت میں 178 اورآج ڈالر 208 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہمیں نااہل کہتے تھے اکنامک سروے کے مطابق6فیصد گروتھ تھی۔ ہماری حکومت میں ملک میں خوشحالی آرہی تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے دوران 55 لاکھ نوکریاں دیں، جب ملک ترقی کررہا تھا انہوں نے مہنگائی کا بہانہ بنایا، ان سب کا ایک ہی مقصد اربوں روپے کی چوری کے لیے این آراوٹولینا، شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا بچ نہیں سکتا تھا، شہبازشریف اب خود ایف آئی اے کے اوپربیٹھ گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 50 سال میں ملک میں کسی نے ڈیم نہیں بنایا تھا، ہماری حکومت میں ڈیم بننا شروع ہوئے، بلین ٹری سونامی کا اعتراف برطانوی وزیراعظم نے خود کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain