تازہ تر ین

کوئٹہ: ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ :(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فائرنگ کی جگہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں 100 کے قریب مزدور موجود تھے، اس کے علاوہ حملہ آوروں نے مزدوروں کے کیمپ اور مشینری کو بھی آگ لگادی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain