تازہ تر ین

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کو 28 جون تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا، پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔
پولیس نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی ہیں، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید کی عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔
جبکہ جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگر کی بھی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا، تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain