تازہ تر ین

پشاور ایئرپورٹ سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پشاور : (ویب ڈیسک) ایئر پورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے 3 کلو گرام آئس ہیروئین برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر بلال حسین ریاض جانے کے لیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ سامان کی سکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
مسافر بلال حسین نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی اے ایس ایف حکام کی جانب سے تلاشی لینے پر بیگ کی تہہ میں سے منشیات برآمد کی گئی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain