تازہ تر ین

پی ٹی اے کا غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق نئے نظام کے مطابق غیر اخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پر خود کار طریقے سے بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔
اس نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے، یہ نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain