تازہ تر ین

دنیا کی سب سے بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑی گئی

کمبوڈیا : (ویب ڈیسک) کمبوڈیا میں ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی “اسٹنگرے مچھلی” پکڑ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کے دریائے میکونگ میں پکڑی گئی اسٹنگرے مچھلے 300 کلو گرام وزنی ہے اور یہ میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔
اسٹنگرے مچھلی پکڑے جانے کی اطلاع کوہ پریہ جزیرے سے ایک مقامی ماہی گیر نے دی۔ ماہی گیر نے فون پر بتایا کہ اس نے ایک بہت بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑی ہے جو 3.98 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔
حکام نے مستقبل کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے اسٹنگرے مچھلی کو ٹیگ لگانے کے بعد واپس دریا میں چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2005 میں تھائی لینڈ میں پکڑی گئی اسٹنگرے مچھلی کا وزن 293 کلو گرام تھا جس کا ریکارڈ دریائے میکونگ میں پکڑی جانے والی مچھلی نے توڑ دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain