بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحران سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہوگا۔
بیجنگ میں برکس بزنس فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار ہیں اور سب کے لیے تباہی لے کر آتی ہیں۔
انہوں نے معاشی بحران، سکیورٹی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر زور دیا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے لیے روس تیل کی ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔