تازہ تر ین

موٹر وے پر 50 کی چیز 100روپے میں فروخت، پی اے سی کا چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے موٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر تمام چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نورعالم خان نے کہا کہ ریسٹ ایریاز میں پچاس روپے کی چیز سو روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔ سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ریسٹ ایریاز ٹک شاپس میں اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ رکن کمیٹی روحیل اصغر نے کہا کہ این 5 جی ٹی روڈ کی بری حالت ہے جبکہ 5 جگہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی بولے جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہئے، موٹروے اور جی ٹی روڈ کی بہتر مرمت کی جائے، موٹرویز پر بڑی تعداد میں ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں، ٹرک اور بسیں بھی فاسٹ ٹریک پر چل رہی ہوتی ہیں۔ بسوں اور ٹرکوں کو اپنی لائن میں چلنے کو یقینی بنائیں۔
موٹروے کے لوگ کام نہیں کرتے غلط اوور ٹیکنگ پر چالان کریں، کمیٹی نے موٹروے پولیس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کی ہدایت کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain