تازہ تر ین

بھارت نے خاموشی سے کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا

کابل: (ویب ڈیسک) بھارت نے بغیر کسی اعلان کے کابل میں اپنا سفارتخانہ خاموشی سے دوبارہ کھول لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا اور بھارت سے ایک ٹیم سفارت خانے پہنچ گئی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے پہنچنے والی ٹیم افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ افغانستان میں اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کا کابل میں ایک سفارتخانہ اور 4 قوںصل خانے کام کر رہے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain