تازہ تر ین

چین نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئےکووڈ پابندیوں کو نرم کردیا

چین : (ویب ڈیسک) چین نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی سخت ترین سفری پابندیوں کوکافی حد تک نرم کردیا ہے۔
اب بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کا وقت 14 کی بجائے 7 دن کردیا گیا ہے۔
اسی طرح گھر میں صحت کی مانیٹرنگ کا وقت بھی 7 دن سے کم کرکے 3 دن کردیا گیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے نئی ہدایات جاری کیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے قریبی رشتے داروں کے لیے بھی قرنطینہ کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ پابندیوں کو بتدریج کم کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون سے متاثر کسی فرد سے دوسرے میں اس کے پھیلاؤ کا وقت کم ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی گئی ہے۔
چین نے مئی میں کچھ ممالک سے آنے والے افراد کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی ضرورت کو بھی ختم کردیا تھا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی نے 28 جون کو کوئی نیا کووڈ کیس رپورٹ نہیں کیا، یہ فروری کے بعد پہلی بار تھا جب مقامی سطح پر ان دونوں شہروں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
چین بھر میں مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ سے 22 افراد میں کووڈ کی تصدیق ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain