تازہ تر ین

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کی درخواست پر 3 رکنی بنچ آج دوپہر سماعت کرے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا جو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیکر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے، حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکے، درخواست پر فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain