تازہ تر ین

گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول

برازیل: (ویب ڈیسک) کیا گاڑی میں بند ہوکر مخالف کو کُشتی کے داؤ پیچ لگائے جاسکتے ہیں؟ اگرچہ یہ ناممکن عمل لگتا ہے لیکن اب دنیا کے مختلف علاقوں، بالخصوص روس میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے جسے ’کارجٹسو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایک بند گاڑی کُشتی کے لیے ہرگز موزوں مقام نہیں تاہم یہی تنگ جگہ اس کھیل کو دلچسپ بناتی ہے۔ کئی برس قبل برازیل کے جیو جٹسو اور جوڈو کے بلیک بیلٹ کھلاڑی، وکینٹی مائخیو نے گاڑی میں کشتی لڑنے کا کھیل ایجاد کیا۔ اس میں کار کے اندر دوسرے حریف کو چت کرکے اسے ہرایا جاتا ہے۔ کُشتی کے لیے گاڑی کی کوئی شے باہر نہیں نکالی جاتی اور اسی حالت میں لڑنا ہوتا ہے۔
تاہم کار کے شیشے، سیٹوں اور سیٹ بیلٹ وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی دونوں پہلوان گاڑی کی اگلی سیٹ پر پہنچتے ہیں اور مدمقابل کو قابو کرکے ایسی پوزیشن میں لایا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹ حاصل کیے جاسکے۔ اگر وہ تھک جائیں تو انہیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جانے کی اجازت ہوتی ہے اور وہ چار منٹ بعد ایسا کرتےہیں۔
کہنی اور پیٹ پر داؤ لگانے کے دو پوائنٹ اور پشت سے قابو کرنے کے چار پوائنٹ ملتے ہیں۔ زیادہ پوائنٹس والا آخر میں فاتح قرار پاتا ہے۔ اب اس کے مقابلے اور ٹورنامنٹ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔
کھیل کے حامی کہتے ہیں کہ بسا اوقات جرائم پیشہ افراد آپ کو کار میں قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ مقابلہ آپ کو اس صورتحال میں مدد دیتا ہے۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ اتنی تنگ جگہ پر لڑنا خود ایک تخلیقی عمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain