تازہ تر ین

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس حوالے سے پٹشنر لاہور ہائیکورٹ کے سامنے معاملہ اٹھا سکتا ہے ، عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain