لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی عمرہ (رائے ونڈ ) میں عید کی نماز ادا کی
وزیراعظم شہباز شریف نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری قربانی کا اصل مفہوم ہے، ناداروں اور بے کسوں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں، مہنگائی کی عالمی لہر میں ضرورت مندوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/07/pm-6.jpg)