تازہ تر ین

ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا جیسے ہوں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔
سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ گھی، آئل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں۔ ضمنی الیکشن شفاف ہونا چاہیے لیکن اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زین قریشی کی شکایت پر آر او نے تفتیش کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں میٹنگ کر رہے تھے۔ اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور ٹیکسٹائل شعبے کو بند کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا مزید طوفان پیدا ہو گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain