لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم اور صدر مملکت نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد دی ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عید جاتی امرا لاہور میں ادا کی جبکہ صدر مملکت عید کراچی میں منا رہے ہیں ۔
