تازہ تر ین

فیصل آباد: سیوریج لائنیں نہ ہونے کے سبب متعدد علاقے مسائل کا گڑھ بن گئے، شہری محصور

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے مختلف علاقوں سیوریج لائنوں کی مناسب نکاسی نہ ہونے سے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں، گندے پانی نے گلیوں پر قبضہ جما لیا، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
صفائی نصف ایمان ہے لیکن واسا اور انتطامیہ کی نااہلی کے باعث پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے مکین گندگی سے پُر غیر انسانی ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جڑانوالہ روڈ پر واقع گاوں 215 رب میں گلیاں سیوریج لائنوں کی مناسب نکاسی نہ ہونے سے گندے پانی کا جوہڑ بنی ہوئی ہیں۔
ابلتے گٹروں اور سیوریج کی بند لائنوں کے باعث عثمان ٹاون کے مکین گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں ، گندے پانی سے گزرے بغیر ان گلیوں میں سے گزرنا ناممکن ہے۔ سیوریج کے گندے پانی کے باعث تاجروں کے کاروبار بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ دکانیں بند کرکے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہنا ہے بند سیوریج لائنوں کو کھولنے کے لئے کوشاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے انتظامی افسران اور واسا حکام سالہا سال سے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain