لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں آزاد سروے اور تجزئیے پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔دھاندلی کی کوشش بیکار ہے ہم انقلاب کے دھانےپرہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتدرقوتوں نےفیصلہ کرنا ہے انقلاب ووٹ سےآنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر۔
