تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی اور پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain