سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) فیس بک نے صارفین کی کم ہوتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوتے ہوئے ملٹی پل یوزر فیچر متعارف کرادیا ہے جسکی بدولت ایک اکاؤنٹ سے مزید 4پروفائل بنائے جاسکیں گے۔
بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے صارفین میں میں ہو نے والی کمی کے پیش نظر نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
فیس بک کے اس نئے فیچر کےذریعے ایک ہی تعارف سے 4 دیگر پروفائل بنانے کی اجازت ہوگی جو مرکزی آئی ڈی سےجڑے ہونگے،مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے آنے والے ردعمل کا اطلاق تمام اکاؤنٹس پر ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کو کسی بھی جعلی یا جھوٹے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔
انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے فیچرکوصارفین دوستوں، ذاتی دلچسپیوں کیلئے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں استعمال کریں گے ۔