لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں۔
انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو یہ مشورہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے کہا ہے کہ اعصابی تناؤ میں کمی کی دوا لیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے ورنہ ہمیں ان کو جیل کے اسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔
